بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشترکہ اخراجات میں خرچ کی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ


سوال

شوہر اور بیوی دونوں ملازمت کرتے ہیں اور گھر کے اخراجات دونوں اپنی اپنی تنخواہوں سے پورے کرتے ہیں، تقریبًا 25 سال بعد شوہر نے بیوی کو طلاق دی، اب بیوی اپنی تنخواہ کا جو حصہ گھر کے اخراجات میں خرچ کر چکی ہے، اس کا مطالبہ کرتی ہے، تو کیا بیوی کا اپنے شوہر سے یہ مطالبہ شرعًا درست ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر میاں بیوی کے درمیان پہلے سے کوئی معاملہ طے ہوچکا  تھا (مثلًا یہ  کہ خرچ  کی گئی رقم شوہر کے ذمے  قرض ہوگی وغیرہ )تو  پھر بیوی کے لیے اس خرچ کی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ درست ہے ،  لیکن  اگر دونوں کے درمیان پہلے سے کوئی معاملہ طے نہیں ہوا تھا،بلکہ بیوی اپنی طرف سے گھر کے اخراجات میں خرچ کررہی تھی تو  وہ خرچ اس کی طرف سے تبرع و احسان شمار ہوگا،  جس  کی واپسی کا مطالبہ بیوی کے لیے درست نہیں ۔

تنقيح الفتاوى الحامديةمیں ہے : 

"المتبرع لايرجع بما تبرع به على غيره، كما لو قضى دين غيره بغير أمره."

(کتاب المداینات، (2/391) ط: قدیمی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200496

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں