بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشترک گھر میں ایک بھائی کا بجلی کا بل نہ ادا کرنا


سوال

مسئلہ  یہ  ہے کہ ہم  چار  بھائی ہیں، دو بھائی ایک ساتھ اور دو بھائی والدہ کے ساتھ ایک گھر میں رہتے ہیں، بجلی کا بل جب آتا ہے تو ہم دو بھائی تو بل ادا کرتے ہیں، لیکن والدہ کے ساتھ جو دو بھائی ہیں، ان میں سے ایک ادا کرتا ہے دوسرا نہیں کرتا، جب ہم بل کی ادائیگی مانگتے ہیں تو  والدہ اس کی طرف سے کہتی ہیں کہ یہ میرے ساتھ ہے یہ بل ادا نہیں کرےگا،  جب کہ یہ بھائی شادی شدہ ہے اور اچھا خاصہ کماتا بھی ہے، اب ازروئے شریعت ہمارے لیے کیا حکم ہے؟ رہنمائی فرمائیں !

جواب

 صورتِ  مسئولہ  میں جب  چاروں بھائی  ساتھ  ایک گھر میں رہتے  ہیں اور  سب بجلی استعمال کرتے ہیں تو پھر چوتھے بھائی پر بھی لاز م ہے کہ وہ بجلی کے بل کی ادائیگی میں اپنا حصہ بھی ڈالے اور والدہ کا سہارا لے کر بل کی ادائیگی سے اپنے آپ کو بچانا درست عمل نہیں ہے۔ سائل اور اس کے باقی دو بھائیوں کو چاہیے کہ ادب کے دائرے  میں رہ کر والدہ کو بھی سمجھائیں اور اس بھائی سے بھی وصولی کی کوشش کریں۔اگر کوئی فائدہ نہ ہو  تو اللہ کے لیےاپنا حق چھوڑ دیں اور مستقبل کے لیے کوئی  ایسی سبیل کریں  کہ  تمام  بھائیوں کی بجلی کے  بلوں  کی  الگ الگ  ترتیب بن جائے؛ تاکہ  ہر  ایک  اپنے  میٹر  کے بل کی ادائیگی  کا پابند ہو۔

درر الحكام في شرح مجلة الأحكام میں ہے:

"(المادة ٨٥) :الخراج بالضمان هذه المادة هي نفس الحديث الشريف «الخراج بالضمان» وهي المادة ٨٧ (الغرم بالغنم) :والمادة ٨٨ كلها بمعنى واحد وإن اختلفت الألفاظ فكان من الواجب الاكتفاء بواحدة منها.

الخراج: هو الذي يخرج من ملك الإنسان أي ما ينتج منه من النتاج و ما يغل من الغلات كلبن الحيوان و نتائجه، و بدل إجارة العقار، و غلال الأرضين و ما إليها من الأشياء. و يقصد بالضمان المؤنة كالإنفاق على الحيوان و مصاريف العمارة للعقار و يفهم."

(مقالۃ ثانیۃ ج نمبر ۱ ص نمبر ۸۸،دار الجیل)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201098

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں