بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشتبہ آمدنی اور ہدیہ


سوال

اگر ایک شخص کی آمدنی پر ہمیں یہ شک ہو کہ اس کی آمدنی میں کسی بھی قسم کا ناجائز عنصر شامل ہے توکسی بھی ایسے شخص کے گھرکھانا پینااورتحفے تحائف لینا یا عید کے موقع پر بچوں کا عیدی لینا یا ایسے پیسوں کی لین دین یعنی ادھارقرض لینا صحیح ہے یاغلط؟جبکہ اس سے کوئی بہت قریبی رشتہ ہو؟ برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں ۔

جواب

سائل کو چاہئے کہ پہلے وہ تحقیق کرلے اور تحقیق کے بعد اگر واقعتاً حرام کی آمدنی کا عنصر غالب ہو تو پھر ان سے تحفہ تحائف لینے اور ان کے ہاں کھانا کھانے سے اجتناب کریں محض شک کی بنیاد پرکسی کی آمدنی کو ناجائز کہدینا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200337

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں