بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشت زنی سے بچانے والے اعمال


سوال

میرے شادی کو تقریباً 18 سال ہوگئے ہیں اور میں مشت زنی میں جوانی سے مبتلا ہوں لاکھوں کوششوں کے باوجود بھی چھٹکارا نہیں پاتا ۔نماز پنجگانہ بھی پڑھتا ہوں توبہ بھی کر لیتا ہوں،  مگر کسی طریقے سے بھی مشت زنی سے نجات حاصل نہیں ہوتی۔  برائے کرام کوئی وظائف اور علاج بتائیں !

جواب

واضح رہے کہ جب تک کسی گناہ کے ترک کا عزم مصمم نہ ہو تو وہ گناہ ترک نہیں ہوسکتا۔  قاعدہ یہ ہے کہ جس کام کے کرنے پر آدمی قادر ہو اس کے ترک کرنے پر بھی قدرت رکھتا ہے، لہذا اولاً پختہ عزم ہونا چاہیے اور اس گناہ کے ارتکاب پر بطور جرمانہ کوئی رقم صدقہ کرنا لازم کرلے، اس کے ساتھ ساتھ نیک ماحول اور صحبت اختیار کرے،  اور فرض نمازوں کی پابندی کے علاوہ اللہ تعالی سے ان گناہوں سے بچنے کی خصوصی دعا کرتا رہے۔

نیز اس کے ساتھ مندرجہ ذیل چند اعمال کا اہتمام بھی کریں :

  1. ہمیشہ باوضو رہنے کی عادت  بنائیں۔
  2.  ہر وقت ذکر کا اہتمام کریں، سوائے بیت الخلا، غسل خانے اور ایسی جگہ کے جہاں ذکر کرنا درست نہیں ہے۔
  3.  تنہائی میں وقت نہ گزاریں۔
  4.  جب تک یہ عادت نہ چھوٹے روزانہ دو  رکعت  نفل توبہ و حاجت کی نیت سے پڑھ کر اللہ سے اس  گناہ سے چھٹکارے کی دعا مانگیں۔
  5.  کثرت سے اس دعا  کا ورد کریں:  "اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْئَلُكَ الْهُدٰى وَالتُّقٰى وَالْعَفَافَ وَالْغِنٰی."
  6. کثرت  کے ساتھ   سید الاستغفار پڑھنے کا اہتمام کریں ، ان شاء اللہ یہ عادت جلد ہی چھوٹ جائے گی۔    سید الاستغفار یہ ہے: 

"اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لاَ إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لاَيَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ". 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102642

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں