کوئی شخص مشت زنی نہ کرنے کی قسم کھاۓ، پھر کوئی ایسی چیز دیکھے جس سے خود بہ خود احتلام ہو جائے تو کیا کفارہ واجب ہو گا؟
صورتِ مسئولہ میں اگر واقعتًا مشت زنی نہ کی ہو، محض بد نگاہی کے سبب انزال ہوا ہو تو اس صورت میں قسم کا کفارہ لازم نہ ہوگا، بصورتِ دیگر لازم ہوگا۔ نیز ملحوظ رہے کہ بدنگاہی بھی گناہ ہے، اس سے اجتناب ضروری ہے، اور جو ہوا، اس پر استغفار کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210201258
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن