بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشت زنی کرنے کی صوررت میں انزال ہوجائے تو روزہ فاسد ہوجاتا ہے


سوال

کوئی  شخص گندی تصویریں  دیکھ  کر عضو مخصوص کو  حرکت دے اور  حرکت کرنے میں انزال  ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟

جواب

روزہ کی حالت میں گندی تصاویر  دیکھ کر مشت زنی كرنا بہت بڑا گناه ہے  ،لہٰذا اس سے احتیاط لازم ہے  تاکہ روزہ کا مقصد جو تقوی ہے، وہ حاصل ہوسکے۔

تاہم اگر کسی نے روزہ کی حالت میں دانستہ یا نادانستہ مشت زنی کی اور اس کے نتیجے میں انزال  ہوجائے تو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا اور  اس کی قضاء لازم ہوگی،كفاره  لازم نہيں ،اور اگر انزال نہ ہو  تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا،مکروہ ہو گا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وإذا جامع بهيمة أو ميتة أو ‌جامع ‌فيما دون الفرج، ولم ينزل لا يفسد صومه، وإن أنزل في هذه الوجوه كان عليه القضاء دون الكفارة هكذا في فتاوى قاضي خان."

(كتاب الصوم ،الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد،النوع الثاني ما يوجب القضاء والكفارة،1/ 205،ط:رشيدية)

فتح القدیر میں ہے:

"(ومن ‌جامع ‌فيما دون الفرج فأنزل فعليه القضاء) لوجود الجماع معنى (ولا كفارة عليه) لانعدامه صورة."

 (كتاب الصوم،باب ما يوجب القضاء والكفارة،2/ 341،ط:شركة مكتبة ومطبعة مصفى البابي الحلبي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100220

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں