بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشت زنی اور جنسی ویڈیو دیکھنے پر طلاق معلق کرنا


سوال

میں نے یہ الفاظ کہے  تھے کہ اگر میں نے مشت زنی کی تو بیوی طلاق ہے، پھر مباشرت کا خیال کرکے شہوت آئی انزال کے قریب ہوا تو ہاتھ سے عضو مخصوص کو زور سے پکڑا،  لیکن انزال نہیں ہوا،  پاؤں کے درمیان پکڑا،  انزال نہیں ہوا،  اس کے بعد انزال ہوا،  اب کیا حکم ہے؟

اور اگر یہ الفاظ کہے کہ اگر میں نے سیکس  ویڈیو دیکھی تو بیوی طلاق ہے،  پھر سیکس پر نظر پڑی دو سیکنڈ،  لیکن انزال نہیں ہوا،  اب کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر  کسی  شادی شدہ شخص نے یہ الفاظ کہے کہ : ”اگر میں نے مشت زنی کی تو بیوی طلاق ہے“ تو اس سے معہود اور معروف مشت زنی مراد ہوگی، اور اس پر  طلاق معلق ہوگی، لہذا اگر شہوت  کے غلبے اور صحبت کے خیال سے از خود انزال کی کیفیت ہونے لگی اور  عضو پکڑنے یا پاؤں میں دبانے سے انزال ہوا تو اس سے بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوگی۔

3۔ اگر کسی  شادی شدہ شخص نے یہ الفاظ کہے کہ  ”اگر میں نے سیکس  ویڈیو دیکھی تو بیوی طلاق ہے“ تو اس صورت میں یہ دیکھنے سے ہی  ایک طلاقِ رجعی  واقع ہوجائے گی، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"و إذا أضافه إلی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقًا".

(الفتاوي الهندية،كتاب الطلاق ۱/ ۴۲٠ ط:رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200825

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں