بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشکلات کے حل کے لیے وظیفہ


سوال

میں جوبھی کام کرتا ہوں دل سے کرتا ہوں، پر جب اس کا رزلٹ آتا ہے  تواس میں اتنا فائدہ حاصل نہیں ہوتا جتنا توقع  ہوتا ہے، اس کے علاوہ کوئی بھی کام شروع کرنا چاہتا ہوں تو اس کام کے آخری مرحلے  پر پہنچ کر کام بگڑ جاتا ہے ،اس کے لیے کوئی  خاص وظیفہ بتا دیں، جس سے میرے کام با آسانی بن جائیں!

جواب

 واضح رہے کہ مومن کو اگر کوئی تکلیف وغیرہ پہنچے تو اس پر اسے صبر کرنا چاہیے، نہ توناامیدہونا چاہیے اور نہ ہی گھبرانا چاہیے ۔  پریشانیوں اورمصائب کا حل،  رجوع الی اللہ ہے،اس لیے مایوس اور ناامید نہ ہو ں اور اللہ کی طرف متوجہ ہو جائیں، کثرت سے استغفار کریں ،حسبِ استطاعت صدقہ کریں ،  گناہوں سے اجتناب کریں،نمازوں کی پابندی کریں ،تلاوت کا اہتمام کریں ،فجر کے بعد سورۂ یس ،مغرب کےبعد سورۂ واقعہ اورسورۂ طارق اور عشاکے بعد سورۂ ملک کی  ایک  ايك مرتبہ تلاوت کرلیا کریں ۔

اگر کوئی وظیفہ پڑھنا چاہتے ہیں تو  آپﷺ سے  منقول مندرذیل دعا کو کثرت سے پڑھنے کا اہتمام کریں:

"لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ."

نیز  مندرجہ ذیل تسبیح صبح اورشام سات سات مرتبہ پڑھیں:

"حَسْبِىَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ."

"حدیث شریف میں ہے جوآدمی صبح اورشام سات سات مرتبہ یہ دعا پڑھے گااللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلات کو حل فرمائیں گے۔ (سنن ابی داود)"

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144412101475

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں