بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشکل کے حل کے لیے وظیفہ


سوال

۴۰ سال سے زمینوں کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔ میرے والد صاحب  ۴۰ سال سے ٹنڈوالہ یار میں  ۵۷  ایکڑ زمین ہے،  جس کا مقدمہ جیت چکے ہیں، لیکن زمینوں کا قبضہ نہیں مل رہا،  میرے والد صاحب کی عمر۸۰  سال ہے اور  دل کے مریض ہے اور وکیل بھی ہر وقت پیسے مانگتے رہتے ہیں۔  کوئی و ظیفہ بتادیں ۔

جواب

فرض نمازوں کی پابندی کے ساتھ دن را ت کی مسنون دعاؤں کا اہتمام رکھیں۔

دن یارات میں کسی ایک وقت  اہتمام سے اول و آخرگیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ دفعہ "حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ" کا ورد کرکے اپنے مسائل کے حل کے لیے اللہ رب العزت سے دعا کریں۔

نیز ’’اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِيْ نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ‘‘کا کثرت سے ورد کریں، ان شاءاللہ کامیابی ہوگی۔

اس کےلیے صلوٰۃ الحاجۃ کا اہتمام کریں،حدیث شریف  میں ہے کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ سے کوئی خاص حاجت یا اس کے کسی بندے سے کوئی خاص کام پیش آجائے تو اس کو چاہیے کہ وضو کرے خوب اچھی طرح، پھر دو رکعت (اپنی حاجت کی نیت سے) نمازِ حاجت پڑھے، اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرے اور رسول اللہﷺ پرصلاۃ وسلام بھیجے (یعنی درود شریف پڑھے) اس کے بعد یہ دعا کرے:

''لَا اِلٰـهَ اِلَّا اللّٰهُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، اَسْئَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَالْعِصْمَةَ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ، وَالْغَنِیْمَةَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ، وَّالسَّلَامَةَ مِنْ کُلِّ إِثْمٍ، لَا تَدَعْ لِیْ ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَه وَلَا هَمًّا إِلَّا فَرَّجْتَه وَلَا حَاجَةً هِيَ لَکَ رِضًا إِلَّا قَضَیْتَهَا یَا أَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ".

ان شاء اللہ مسائل حل ہوجائیں گے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202201162

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں