بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ذو القعدة 1445ھ 18 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مصحف نام رکھنا


سوال

میں نے اپنے بیٹے کا نام مُصحَف (Mus'haf) رکھا ہے میں نے آپ کی ویب سائٹ پر ناموں میں تلاش کیا نہیں ملا تو کیا یہ نام ٹھیک نہیں؟ اور کیا یہ نام بدل دینا چاہیے؟

جواب

"مصحف" عربی لغت میں لکھے ہوئے اوراق کے مجموعے کو کہتے ہیں،زیادہ تراس کا استعمال قران مجید کے لیے ہوتا ہے،اشخاص کے ناموں کے لیے یہ لفظ استعمال نہیں ہوتا،لہذایہ نام رکھنے کے بجائے بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام، یا کوئی بھی بامعنی اچھا نام رکھ لیں،اور اس سلسلہ میں دار الافتاء بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر ناموں کے عنوان سے ایک مکمل تحقیق شدہ ناموں کی  فہرست موجود ہے،وہاں سے بھی نام کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

لسان العرب میں ہے:

"والمصحف والمصحف: الجامع للصحف المكتوبة بين الدفتين كأنه أصحف، والكسر والفتح فيه لغة....."

(فصل الصاد المھملۃ،ج9،ص186،ط؛دار صادر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100257

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں