بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مسافرشخص کا مقیم امام کے پیچھے چار رکعت پڑھنا


سوال

کیا  جو آدمی سفر میں ہو وہ مقیم  امام کے پیچھے بھی چار رکعت پڑھ سکتا ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جو آدمی سفر میں ہو ،اور وہ مقیم امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو،تو وہ چار رکعت والی نماز میں چار رکعت پڑھے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وأما اقتداء المسافر بالمقيم فيصح في الوقت ويتم لا بعده فيما يتغير لأنه اقتداء المفترض بالمتنفل في حق القعدة لو اقتدى في الأوليين أو القراءة لو في الأخريين."

(كتاب الصلاة،باب صلاة المسافر، ص:130، ج:2، ط:سعيد)

فقط والله أعلم



فتوی نمبر : 144308101837

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں