مصیب لفظ کا معنیٰ کیا ہے؟
لفظ "مُصِيْب" اسم فاعل ہے "إصَابَة"مصدر سے جس کے معنیٰ ہوتے ہیں حق بجانب ہونا، کسی چیز کو پالینا، درست قول یا فعل کرناوغیرہ، لہٰذا لفظِ "مُصِيْب"کے لغوی معنی ٰ ہوں گے: "درست کار، برحق، درستی کو پالینے والا"۔
اگر سائل اپنے بچے کا نام "مُصِيْب" رکھنا چاہتا ہے تو رکھ سکتا ہے، البتہ بچوں کا نام رکھنے کے سلسلے میں اس بات کا اہتمام کرنا چاہیے کہ انبیاء کرام، صحابہ کرام یا سلف صالحین کے ناموں کا انتخاب کیا جائے، اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشین سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے:
القاموس الوحید میں ہے:
"المُصِيْبُ:درست کار، برحق۔"
(القاموس الوحید، ص: 949، ط: ادارہ اسلامیات)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144410101890
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن