بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسلمان عورت کا ہندوگھرانے میں مسلمان لڑکے سے شادی کرنے کے بعد ہندوگھرانے میں رہنے کا حکم


سوال

میں ایک مسلمان لڑکے سے شادی شدہ ہوں، لیکن اس کے گھر والے ہندو ہیں، اور میں اس کے گھر والوں کے ساتھ رہ رہی ہوں ،کیا اسلام میں ہندو خاندان کے ساتھ رہنے کی اجازت ہے؟  کیوں کہ وہ گھر والے کے بغیر نہیں رہناچاہتے۔

جواب

 صورتِ مسئولہ میں  اگر سائلہ کو اپنے دین وایمان اور اعمال کی  حفاظت کا مکمل یقین ہو،اور    وہ ہندؤوں کے طور طریقوں ،رسومات اور عادات سے بالکل الگ تھلگ ہو،توایسی صورت میں سائلہ کو اپنے مسلمان شوہر کے ساتھ ایسے گھرانے میں رہنے کی گنجائش ہے،لیکن اگر سائلہ  کو اپنے دین وایمان اور اعمال وغیرہ   کے  خراب ہونے یا کمزور پڑنے کا  خطرہ ہے ،تو ایسی صورت میں سائلہ کے لیے ایسے گھرانے میں رہنے کی اجازت نہیں ہے، اپنے شوہر کے ساتھ الگ رہنے کی جلدازجلد ترتیب  بنائے،بہر صورت یہ بات واضح رہے کہ  اسلام پر کوئی حرف نہیں آنا چاہیے اور  مسلمانوں کو مسلمانوں کے ساتھ ہی اپنے رہن سہن کا انتظام کرنا چاہیے؛کہ مسلمانوں کو مسلمانوں سے ہی تعلق رکھنے کا حکم ہے۔

 بذل المجہود میں ہے:

"حدثنا محمد بن داود بن سفيان، حدثني يحيى بن حسان قال: أنا سليمان بن موسى) وكنيته (أبو داود قال: نا جعفر بن سعد بن سمرة بن جندب قال: حدثني خبيب بن سليمان، عن أبيه سليمان بن سمرة، عن سمرة بن جندب: أما بعد، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‌من ‌جامع ‌المشرك) أي: اجتمع معه في دار أو بلد، والأحسن أن يقال: معناه اجتمع معه، أي: اشترك في الرسوم والعادة والهيئة والزي، وأما قوله: (وسكن معه) علة له، أي: سكناه معه صار علة لتوافقه في الهيئة والزي والخصال (فإنه مثله) نقل في الحاشية عن "فتح الودود": فإنه مثله، أي: يقارب أن يصير مثلًا له لتأثير الجوار والصحبة، ويحتمل أنه تغليظ."

(باب في الإقامة  بأرض الشرك،ج: 9، ص: 525،  رقم الحدیث:2887، ط:مرکز الشیخ ابوالحسن الندوی ،الھند)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501100701

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں