بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسلمان کو گناہ پر عار دلانا


سوال

میں نے 15 سال پہلے اپنے ہاتھ پر اپنا نام لکھوایا تھا مشین سے، علم نہیں تھا کہ یہ گناہ ہے، پھر توبہ کی اللہ تعالیٰ سے اور نام پر تیزاب بھی لگایا تھا، پر وہ ٹھیک ہونے کے بعد مٹا نہیں، اب بھی ہے۔ اب میں اسلام کی رو سے کیا کروں؟ کوئی مجھے بولتا ہے کہ تمہاری نماز، وضو، نماز جنازہ نہیں ہوگا۔ آپ مجھے بتائیں میں کیا کروں؟

جواب

اگر کوئی جائز اور زیادہ تکلیف والا طریقہ اختیار کیے بغیر نام مٹانا ممکن نہ ہو، تو اس کو اپنی حالت پرچھوڑ دیجیے۔ اس سے آپ کا وضو یا آپ کی نمازیں متاثر نہیں ہوں گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143406200025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں