بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مصلے اور جامع مسجد کے چندہ کا حکم یکساں ہے؟


سوال

کیا مصلےکے چندے کا بھی  وہی حکم  ہے جو  مسجد کے چندے کا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ چندہ میں دی  گئی رقم وقف کا حکم رکھتی ہے اور وقف کے احکام میں سے یہ ہے کہ وقف شدہ چیز یا رقم کو واقف کی نیت کے مطابق استعمال کیا جاۓ؛ لہذا چندہ مصلے کےلیے دیا جاۓ یا کسی جامع مسجد کے لیے چوں کہ یہ حکمًا وقف ہے؛  لہذا دونوں کے احکام یکساں ہوں گے ۔  فقط  واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144207200056

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں