بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسافر پر جمعہ فرض نہیں ہے


سوال

مسافر پر جمعہ کی نماز فرض ہے یا نہیں ؟

جواب

جمعہ کی نماز فرض ہونے کے لیے اقامت شرط ہے لہذا مسافر پر جمعہ کی نماز فرض نہیں ہے البتہ اگر وہ شہر میں ہو تو اس کے لیے جمعہ پڑھنا افضل ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"في الدر : (وشرط لافتراضها) تسعة تختص بها (إقامة بمصر)

في الرد: (قوله: إقامة) خرج به المسافر."

(كتاب الصلاة، باب الجمعة، مطلب في شروط وجوب الجمعة، ج2، ص153، ط : سعيد)

و فیہ :

"(قوله: إن اختار العزيمة) أي صلاة الجمعة؛ لأنه رخص له في تركها إلى الظهر فصارت الظهر في حقه رخصة، والجمعة عزيمة كالفطر للمسافر هو رخصة له والصوم عزيمة في حقه لأنه أشق فافهم."

(كتاب الصلاة، باب الجمعة، ج2، ص155، ط : سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101877

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں