بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسافر کا چند ایام گزارنے کے بعد پندرہ دن سے زائد کی نیت کرنا


سوال

میں نے ایک جگہ پندرہ دن سے کم رکنے کا ارادہ کیا اور قصر پڑھتا رہا، لیکن 9 دن گزرنے کے بعد میں  نے پندرہ دن سے زیادہ رکنے کا ارادہ کر لیا ،تو اب میری پچھلی نمازیں جو قصر پڑھی تھیں ادا ہوگئیں یا نہیں؟اور بقیہ میں قصر پڑھوں گا یا مکمل؟ 

جواب

اگر کوئی شخص  سوا ستتر  کلومیٹر  یا اس سے زیادہ سفر کے ارادے سے روانہ ہو اور اپنے شہر/قصبے کی آبادی سے نکل جائے تو وہ شرعی مسافر کہلاتاہے، پھر جب تک وہ اپنے علاقے میں نہ لوٹ آئے یا کسی آبادی میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ اقامت کی نیت سے نہ ٹھہرجائے تب تک وہ شرعی مسافر رہتاہے اور اس دوران اسے قصر نماز ادا کرنی ہوگی۔ اب جب یہ شخص پندرہ دن یا زیادہ ٹھہرنے کی نیت کرلے تو اس نیت کے بعد یہ مقیم شمار ہوگا اور مکمل نماز ادا کرنی ہوگی۔

لہذا صورتِ  مسئولہ میں اگر آپ شرعی مسافر تھے اور کسی مقام پر پہنچ کر آپ نے پندرہ دن یا زیادہ ٹھہرنے کی نیت نہیں کی تھی اور اس دوران آپ 9 دن تک قصر نماز ادا کرتے رہے  تو یہ نمازِ قصر درست ہے ، نماز ادا ہوگئی۔ اب جب نو دن گزرنے کے بعد آپ نے اگلے پندرہ دن یا اس سے زیادہ وہاں ٹھہرنے کی نیت کرلی ہے تو اب آپ مقیم کہلائیں گے اور اب آپ نے وہاں اگلے دنوں میں مکمل نماز ادا کرنی ہے۔

الكتاب - فقه حنفي - (1 / 84):

" ومن خرج مسافرا صلى وكعتين إذا فارق بيوت المصر ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلد خمسة عشر يوما فصاعدا فيلزمه الإتمام وإن نوى الإقامة أقل من ذلك لم يتم ۔ ومن دخل بلدا ولم ينو أن يقيم فيه خمسة عشر يوما وإنما يقول غدا أخرج أو بعد غد أخرج حتى بقي على ذلك سنين صلى ركعتين."

الاختيار لتعليل المختار - (1 / 85)

"قال : (و لايزال على حكم السفرحتى يدخل مصره أو ينوي الإقامة خمسة عشر يوما في مصر أو قرية ) لأن السفر إذا صح لايتغير حكمه إلا بالإقامة ، والإقامة بالنية أو بدخول وطنه ، لأن الإقامة ترك السفر ، فإذا اتصل بالنية أتم."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200944

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں