بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرضعہ کی اولاد کا اس کے رضاعی بیٹے سے نکاح جائز نہیں ہے


سوال

غلطى سے اگر ماں اىک  بچی  کو دودھ پلا دے اور جوان ہونے کے بعد وه اپنے بىٹے سے  شادى  کراسکتی ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ حرمتِ رضاعت کے ثبوت کے لیے مدتِ رضاعت اڑھائی  سال ہے، اڑھائی   سال کی عمر تک جو عورت بھی کسی بچے / بچی کو دودھ پلا دے اس سے حرمتِ رضاعت ثابت ہوجاتی ہے (خواہ اس نے غلطی سے ہی کیوں نہ پلایا ہو) دودھ پینے  والی بچی اس عورت  کی رضاعی بیٹی بن جاتی ہے، اس کے ساتھ  اس کی رضاعی  ماں کی اولاد کا نکاح جائز نہیں ہے۔

البحر الرائق میں ہے:

"أشار بجعل المدة ظرفا للمحرمة أنها ليست مدة استحقاق الأجر على الأب بل اتفقوا أنه لا تجب أجرة الإرضاع بعد الحولين وكذا لا يجب عليها الإرضاع ديانة بعدهما كما في المجتبى وهما محمل ذكر الحولين في التنزيل، وفي فتح القدير الأصح قوله: ما من الاقتصار على الحولين في حق التحريم أيضا وبه أخذ الطحاوي ومراده بالنظر إلى الدليل بحسب ظنه وإلا فالمذهب للإمام الأعظم، وإن لم يظهر دليله لوجوب العمل على المقلد بقول المجتهد من غير نظر في الدليل كما أشار إليه في أول الخانية ولكن قال في آخر الحاوي القدسي: فإن خالفاه قال بعضهم: يؤخذ بقوله، وقال بعضهم: يؤخذ بقولهما وقيل يخير المفتى، والأصح أن العبرة لقوة الدليل، ولا يخفى قوة دليلهما وأن قوله تعالى {والوالدات يرضعن أولادهن حولين كاملين لمن أراد أن يتم الرضاعة} [البقرة: 233] يدل على أنه لا رضاع بعد التمام."

(کتاب الرضاع، ج: 3، ص: 239، ط: دار الکتاب الاسلامی)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا."

(کتاب الرضاع، ج: 1، ص: 343، ط: مکتبہ رشیدیہ)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں