بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرتسم نام کا معنی اور حکم


سوال

 مرتسم نام رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

مرتسم       سین کے زیر کے ساتھ1۔تعمیلِ حکم کرنے والا ،2۔دعا اور تکبیر (اللہ اکبر ) کہنے والا  ، 3۔ نقش بنانے والےکے معنی میں استعمال ہوتا ہے،معنی کے لحاظ سے کوئی خرابی نہیں اور یہ نام رکھا جا سکتا ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ انبیاء اور صالحین کے ناموں پر نام رکھا جائے۔

المحیط فی اللغۃ میں ہے :

"والارتسام: الدعاء، يقال ‌ارتسم فلان: دعا، وكبر أيضا."

(‌‌حرف السين،الثلاثي الصحيح،السين والراء،‌‌السين والراء والميم،ج8،ص317،ط:عالم الكتب)

مختار الصحاح:

"رسم له كذا (فارتسمه) أي امتثله. و (‌ارتسم) الرجل كبر ودعا."

(‌‌باب الراء،‌‌ر س م،ص122،المكتبة العصرية)

القاموس الوحید میں ہے:

"ارتسم:  نقش پڑنا،لائن پڑنا،2)تعمیل حکم کرنا،کہتے ہیں :ارتسم مراسمك: میں احکام کی پابندی کروں گا۔"

(ر س م،ص511،ط:ادارہ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں