بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ذو القعدة 1446ھ 07 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

مرتد کسے کہتے ہیں؟


سوال

مرتد کے لفظی معنی، آسان الفاظ میں مرتد کسے کہتے ہیں؟

جواب

مرتد کا لفظی معنی ہے لوٹنے والا،شرعی اصطلاح میں مرتد اس شخص کو کہا جاتا ہےجو ایمان لانے کے بعد کفریہ کلمہ کہنے  یا کفریہ عقیدہ رکھنے کی وجہ سے دینِ اسلام سے لوٹ جائے اور کافر ہو جائے۔

الدر المختار میں ہے:

"باب المرتد هو لغة الراجع مطلقا وشرعا (الراجع عن دين الإسلام وركنها إجراء كلمة الكفر على اللسان بعد الإيمان)".

وفي الرد:

"(قوله وركنها إجراء كلمة الكفر على اللسان) هذا بالنسبة إلى الظاهر الذي يحكم به الحاكم، وإلا فقد تكون بدونه كما لو عرض له اعتقاد باطل أو نوى أن يكفر بعد حين أفاده".

(‌‌كتاب الجهاد، باب المرتد، 4/ 221، ط: سعيد)

القاموس الوحید میں ہے:

"ِارْتَدَّ: لوٹنا، واپس ہونا۔ ِارْتَدَّ عَلى أَثَرِه: الٹے پاؤں لوٹنا"۔

(باب الراء، ص: 613، ط: ادارۂ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144602100244

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں