مرغابی ایک آبی پرندہ ہے جو کافی ٹائم تک پانی میں رہ سکتا ہے اور مچھلی کا شکار کرتا ہے کیا مرغابی کا شکار کرنااور اس کو کھانا جائز ہے؟
مرغابی پنجوں سے شکار کرنے والا اور گندگی کھانے والا جانور نہیں ہے، لہذا اس کا کھانا حلال ہے۔
بہشتی زیور میں ہے:
"جو جانور اور جو پرندے شکار کر کے کھاتے رہتے ہیں یا ان کی غذا فقط گندگی ہے ان کا کھانا جائز نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جو ایسے نہ ہوں جیسے طوطا ، مینا ، فاختہ ، چڑیا، بٹیر ، مرغابی ، کبوتر ، نیل گائے ، بطخ ، خرگوش و غیرہ سب جائز ہیں۔"
(تیسرا حصہ، حلال و حرام چیزوں کا بیان، ص نمبر ۱۸۱،اسلامک بک سروس)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144603102240
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن