مریحہ یا پھر مریحا میں سے کون سا صحیح ہے اور معنی کیا ہے؟
بچوں کے نام صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم کے ناموں پر یا دیگر اسلامی ناموں پر رکھنے چاہیےجس کے معنی اچھے ہوں۔
صورت مسئولہ میں صحیح تلفظ مُرِیحَه ہے جس کا معنی آرام پہنچانے والی،آرام دینے والی،فرحت بخشنے والی،سکون پہنچانے والی کے ہے،لہذا یہ نام رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
ذیل میں جامعہ کی ویب سائٹ پر موجوداسلامی ناموں کا لنک دیاجارہاہے،جس سے دیگر اسلامی نام منتخب کر نے میں مدد مل سکتی ہے۔
اسلامی نام
القاموس الجدید میں ہے:
"روَّح و اَراح:آرام پہنچانا،آرام دینا،فرحت بخشنا،سکون پہنچانا۔"
(ص:367،ط:ادارہ اسلامیات)
مصباح اللغات میں ہے:
"اَراحہ اِراحۃً:آرام پہنچانا۔"
(ص:321،ط:قدیمی کتب خانہ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144511101436
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن