بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مردوں کا قبر پر آنے والوں کو دیکھنا


سوال

کیا مردے قبر کے باہر اپنے عزیر واقارب کو دیکھ سکتے ہیں جو ان کے قبر پر جاتے ہیں؟

جواب

احادیث مبارکہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ  میت کو  ایصالِ ثواب کرنے سے  فائدہ  پہنچتا ہے، اور اس سے وہ خوش بھی ہوتے ہیں اور وہ سلام کا جواب بھی دیتے ہیں، اور زیارت کے لیے آنے والے کو اگر وہ دنیا میں پہچانتے ہوں تو  قبر پر آنے پر بھی اس کو پہچانتے ہیں، اور انسیت حاصل کرتے ہیں۔ لیکن قبر پر آنے والوں کو مردوں کا اندر سے  دیکھنا منقول نہیں ہے۔

شرح الصدور بشرح حال الموتى والقبور (ص: 201):

" 1- أخرج إِبْنِ أبي الدُّنْيَا فِي كتاب الْقُبُور عَن عَائِشَة رَضِي الله عَنْهَا قَالَت: قَالَ رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم: مَا من رجل يزور قبر أَخِيه وَيجْلس عِنْده إِلَّا إستأنس ورد عَلَيْهِ حَتَّى يقوم.
2 - وَأخرج أَيْضًا وَالْبَيْهَقِيّ فِي الشّعب عَن أبي هُرَيْرَة رَضِي الله عَنهُ قَالَ: إِذا مر الرجل بِقَبْر يعرفهُ فَسلم عَلَيْهِ، رد عَلَيْهِ السَّلَام وعرفه، وَإِذا مر بِقَبْر لَايعرفهُ فَسلم عَلَيْهِ، رد عَلَيْهِ السَّلَام.
3 - وَأخرج إِبْنِ عبد الْبر فِي الإستذكار والتمهيد عَن إِبْنِ عَبَّاس رَضِي الله عَنهُ قَالَ: قَالَ رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم: مَا من أحد يمر بِقَبْر أَخِيه الْمُؤمن كَانَ يعرفهُ فِي الدُّنْيَا فَيسلم عَلَيْهِ إِلَّا عرفه ورد عَلَيْهِ السَّلَام. صَححهُ عبد الْحق.
4 - وَأخرج إِبْنِ أبي الدُّنْيَا فِي الْقُبُور والصابوني فِي الْمِائَتَيْنِ عَن أبي هُرَيْرَة رَضِي الله عَنهُ عَن النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وَسلم قَالَ: مَا من عبد يمر على قبر رجل يعرفهُ فِي الدُّنْيَا فَيسلم عَلَيْهِ إِلَّا عرفه ورد عَلَيْهِ السَّلَام.
5 - وَأخرج الْعقيلِيّ عَن أبي هُرَيْرَة رَضِي الله عَنهُ قَالَ: قَالَ أَبُو رزين: يَا رَسُول الله! إِن طريقي على الْمَوْتَى، فَهَل من كَلَام أَتكَلّم بِهِ إِذا مَرَرْت عَلَيْهِم؟ قَالَ: قل: "السَّلَام عَلَيْكُم يَا أهل الْقُبُور من الْمُسلمين وَالْمُؤمنِينَ، أَنْتُم لنا سلف وَنحن لكم تبع، وَإِنَّا إِن شَاءَ الله بكم لاحقون". قَالَ أَبُو رزين: يَا رَسُول الله! يسمعُونَ؟ قَالَ: يسمعُونَ، وَلَكِن لَايستطيون أَن يجيبوا. قَالَ: يَا أَبَا رزين! أَلا ترْضى أَن يرد عَلَيْك بعددهم من الْمَلَائِكَة!

"قَوْله: لَايَسْتَطِيعُونَ أَن يجيبوا": أَي جَوَابًا يسمعهُ الْجِنّ وَالْإِنْس، فهم يردون حَيْثُ لَايسمع".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201383

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں