بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مردہ جانور کو بیچنا جائز نہیں ہے


سوال

ایک آدمی فارمی مرغیوں کا کاروبار کرتا ہے، فارم میں کبھی کبھی مرغیاں مر جاتی ہیں تو  صابن بنانے والے ان مردار مرغیوں کو خرید کر ان سے صابن میں استعمال کرنے  کے لیے تیل نکالتے ہیں تو کیا ان مردار مرغیوں کا بیچنا جائز ہے؟

جواب

مردار مرغیوں کو بیچنا جائز نہیں ہے ۔

چنانچہ فتاوی شامی میں ہے : 

’’(بطل بیع ما لیس بمال (کالدم) المسفوح...(والمیتة)... ولافرق فی حق المسلم بین التی ماتت حتف أنفہا أو بحنق ونحوہ).‘‘

(الدر المختار مع رد المحتار: باب البیع الفاسد، (۵ / ۵۱) ط: سعید) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201510

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں