بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مروجہ بیت الخلا میں وضو کرنا اور دعا پڑھنا


سوال

گزارش ہے کہ آج کل اکثر گھروں میں واش روم کے اندر واش بیسن لگا ہوتا ہے، جہاں پر رفعِ  حاجت کے بعد وضو بھی کیا جاتا ہے ۔عرض یہ ہے کہ ایسی جگہوں پر وضو کے دوران "بسم اللہ الرحمن الرحیم"  یا  وضو کی دیگر دعائیں پڑھنی چاہییں کہ نہیں؟

جواب

مروجہ  مشترکہ غسل خانہ اوربیت الخلا  جہاں غسل اور قضائے حاجت کی جگہ کے درمیان کوئی حائل نہیں ہوتاہے، اس قسم کے غسل خانوں میں وضوکرنا تو درست ہے، البتہ وضو  کے دوران جودعا پڑھی جاتی  ہیں، وہ زبان سے نہ پڑھی جائیں؛ کیوں کہ یہ بیت الخلا  میں پڑھنا شمارہوگا، اوربیت الخلا  میں  زبانی اذکار پڑھنے سے  شریعت نے منع کیا ہے، البتہ زبان سے پڑھنے کے بجائے دل میں پڑھ لے تو درست ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(قوله: إلا حال انكشاف الخ ) الظاهر أن المراد أنه يسمى قبل رفع ثيابه إن كان في غير المكان المعد لقضاء الحاجة، وإلا فقبل دخوله فلو نسي فيها سمي بقلبه و لايحرك لسانه تعظيماً لاسم الله تعالى". (1/109)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200088

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں