بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقتدی کی نماز فاسد ہونے کی صورتیں


سوال

مقتدی کی نماز کس طرح فاسد ہوجائے گی؟

جواب

مقتدی کی نماز ان صورتوں میں فاسد ہوجاتی ہے :

  • مقتدی اقتدا  کی نیت  ختم کردے۔
  • مقتدی جگہ یا نماز بدل لے۔
  • امام کی نماز صحیح نہ ہو۔
  • عورت کے محاذات  (برابر) میں آجائے تو محاذات کی شرائط پائے جانے کی صورت میں۔
  • امام سے آگے بڑھ جائے۔
  • امام کے انتقالات کا علم نہ ہوسکے۔
  • امام سے پہلے کوئی رکن مکمل طور پر ادا کرلے اور امام کی اقتدا میں ہوتے ہوئے اس کا اعادہ بھی نہ کرے۔
  • مقتدی کی حالت امام سے اچھی ہوجائے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 550):

"بشروط عشرة: نية المؤتم الاقتداء، واتحاد مكانهما وصلاتهما،وصحة صلاة إمامه، وعدم محاذاة امرأة، وعدم تقدمه عليه بعقبه، وعلمه بانتقالاته وبحاله من إقامة وسفر، ومشاركته في الأركان، وكونه مثله أو دونه فيها، وفي الشرائط كما بسط في البحر، قيل وثبوتها ب - {واركعوا مع الراكعين} [البقرة: 43]- ومن حكمها نظام الألفة وتعلم الجاهل من العالم."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144201200125

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں