بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقتدی لقمہ دے اورامام قبول نہ کرے تو مقتدی کی نماز کاحکم


سوال

وہ کون سا ایسا مسئلہ ہے؟کہ مقتدی لقمہ دے دے اور امام اس کا لقمہ نہ لے تو مقتدی کی نماز فاسد ہو جاتی ہے؟

جواب

آپ نے پہیلیاں بوجھنا شروع کردی ہیں،مگر فقہاء کرام کو اللہ تعالی جزائے خیر عطا فرمائے کہ انہوں نے اس موضوع پر بھی کتابیں لکھی ہیں ،خود ہمارے جامعہ کے استاذ حضرت مولانا مفتی ولی درویش صاحب مرحوم کی تصنیف اس بارے میں متداول ہے۔اس قسم کے مسائل سے دلچسپی رکھنے والے اسے ملاحظہ کرکے اپنے شوق کی تسکین کرسکتے ہیں۔آپ کے سوال کا براہ راست جواب یہ کہ جب مقتدی بغیر ضرورت کے اپنے امام کو لقمہ دے اور امام قبول نہ کرے تو اس کی نماز فاسد ہوجاتی ہے مگر خیال رہے کہ یہ مرجوح قول ہے اور فتوی اس پر نہیں ہے۔


فتوی نمبر : 143504200017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں