بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مقتدی کے لیے تراویح کی نیت کا طریقہ


سوال

امام کے ساتھ نماز پڑھنے والا تراویح نماز کی نیت کیسے کرے، رہنمائی فرمائیں۔

جواب

تراویح  کی نماز کی نیت امام کی اقتدا میں ہونے کی صورت میں  اس طرح کرے کہ "جو نماز امام پڑھا رہاہے اس کی نیت کرتاہوں"، یا یوں کہےکہ "میں دو رکعت تراویح کی نماز امام کے پیچھے اقتدا  کرکے ادا کرنے کی نیت کرتا ہوں"، اس طرح کی نیت کے لیے الفاظ زبان سے ادا کرنا ضروری نہیں ہے، دل میں ارادہ کرلینا بھی کافی ہے،البتہ تکبیر تحریمہ زبان سے ادا کرنا لازم ہے۔

فتاویٰ شامی (الدر المختار ورد المحتار) میں ہے:

"(وينوي) المقتدي (المتابعة) لم يقل أيضا لأنه لو نوى الاقتداء بالإمام أو الشروع في صلاة الإمام ولم يعين الصلاة صح في الأصح.

(قوله وينوي المقتدي) أما الإمام فلا يحتاج إلى نية الإمامة كما سيأتي (قوله لم يقل أيضا) أي كما في الكنز والملتقى وغيرهما (قوله صح في الأصح) كذا نقله الزيلعي وغيره بحر. قلت: لكن ذكر المسألة الأولى في الخانية وقال: لا يجوز لأن الاقتداء بالإمام كما يكون في الفرض يكون في النفل. وقال بعضهم: يجوز اهـ: قال في شرح المنية: فظهر أن الجواز قول البعض وعدمه هو المختار. أقول: يؤيده قول المتون ينوي المتابعة أيضا، وكذا قول الهداية ينوي الصلاة ومتابعة الإمام، ومثله في المجمع وكثير من الكتب، بل قال في المنبع إنه بالإجماع. وأما المسألة الثانية فلا تخالف ما في المتون لأن فيها التعيين مع المتابعة، ولهذا قال في الخانية لأنه لما نوى الشروع في صلاة الإمام صار كأنه نوى فرض الإمام مقتديا به اهـ فتدبر ومقتضاه أنه صح شروعه وصار مقتديا وإن لم يصرح بنية الاقتداء، لكن في الفتح إذا نوى الشروع في صلاة الإمام قال ظهير الدين ينبغي أن يزيد على هذا واقتديت به".

(کتاب الصلوۃ، باب شروط الصلوۃ، ج:1، ص:420، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408102677

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں