السلام علیکم ورحمه الله وبرکاتهبعد سلام مسنون مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ سری اور جہری نمازوں میں مقتدی کی قرآت کا کیا حکم ہے؟اور حرم شریف میں عورتوں کی اقتدا کی نیت کے بارے میں وضاحت مطلوب ہے کہ آیا عورت اپنی نماز اکیلے پڑھے یا جماعت کے ساتھ پڑھے؟ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو والسلام ام احمد
سری اورجہری دونوں نمازوں میں مقتدی کے لیے حکم یہ ہے کہ قراءت کے وقت وہ خاموش رہے امام کی قراءت اس کی بھی قراءت ہے۔ حرمین شریفین میں عورت حرم میں ہو تو باجماعت نماز پڑھے مگر عورتوں کے لیے مخصوص جگہوں میں پڑھے ، ایسا کرنا انتظامی اور دینی دونوں لحاظ سے بہتر ہے . نیت کا ذکر کرکے سائلہ کامقصد شاید محاذات کے مسئلے کے متعلق سوال کرناہے، مگر اس تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں،اگر لازمی طور پرآگاہی چاہیے تو دوبارہ سوال کرکے معلوم کرلیاجائے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143503200014
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن