بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقتدی امام کے پیچھے قصدًا تشہد نہ پڑھے تو اعادۂ نماز کاحکم


سوال

اگر مقتدی امام کے پیچھے نماز میں قصدًا تشہد نہ پڑھے، تو کیا مقتدی پر صرف اس نماز کے وقت میں  اعادہ لازم ہے یا وقت گزرنے کے بعد بھی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی مقتدی امام کے پیچھے قصدًا تشہد نہ پڑھے تو وقت کے اندر اُس پر نماز کااعادہ واجب ہے اور وقت گزرنے کے بعد نماز کااعادہ مستحب ہے۔

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:

"وحكم الواجب استحقاق العقاب بتركه عمدا وعدم إكفار جاحده والثواب بفعله ولزوم سجود السهو لنقض الصلاة بتركه سهوا وإعادتها بتركه عمد او سقوط الفرض ناقصا إن لم يسجد ولم يعد.قوله: (وإعادتها بتركه عمدا)أي ما دام الوقت باقيا وكذا في السهو ان لم يسجد له وإن لم يعدها حتى خرج الوقت تسقط مع النقصان وكراهة التحريم ويكون فاسقا آثما وكذا الحكم في كل صلاة أديت مع كراهة التحريم."

(كتاب الصلاة، فصل في بيان واجبات الصلاة، ص: 247،248، ط: دارالكتب العلمية)

وفیہ ایضًا:

"و يجب "قراءة التشهد فيه" أي في الأول وقوله "في الصحيح" متعلق بكل من القعود وتشهده وهو احتراز عن القول بسنتهما أو سنية التشهد وحده للمواظبة "و" يجب "قراءته" أي التشهد "في الجلوس الأخير" أيضا للمواظبة."

(كتاب الصلاة، فصل في بيان واجبات الصلاة، ص: 251، ط: دارالكتب العلمية)

الدر المختار میں ہے:

"‌كل ‌صلاة ‌أديت ‌مع ‌كراهة ‌التحريم تعاد أي وجوبا في الوقت، وأما بعده فندبا."

(كتاب الصلاة، باب قضاء الفوائت، 64/2، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100652

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں