بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مقتدی کا امام سے پہلے رکوع یا سجدے میں جانے کا حکم


سوال

مقتدی کا امام سے پہلے رکوع یا سجدے میں جانے کا کیا حکم ہے؟

جواب

امام سے پہلے کسی رکن میں سبقت کرنا خواہ رکوع میں ہو یاسجدے وغیرہ میں مکروہِ تحریمی ہے، اس سے بچنا ضروری ہے،  تاہم اگر اسی رکن میں امام کے ساتھ شریک ہوجائے تو نماز درست ہوجائے گی۔

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أما ‌يخشى ‌الذي يرفع رأسه قبل الإمام أن يحول الله رأسه رأس حمار»."

(‌‌‌‌‌‌كتاب الصلاة، باب ما على المأموم من المتابعة وحكم المسبوق، الفصل الأول، ج:1، ص:358، ط:المكتب الإسلامي)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ويكره للمأموم أن يسبق الإمام بالركوع والسجود وأن يرفع رأسه فيهما قبل الإمام. كذا في محيط السرخسي."

(كتاب الصلاة، الباب السابع فيما يفسد الصلاة، الفصل الثاني فيما يكره في الصلاة وما لا يكره، ج:1، ص:107، ط: رشيدية)

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) اعلم أنه مما يبتني على ‌لزوم ‌المتابعة في الاركان أنه (لو رفع الامام رأسه) من الركوع أو السجود (قبل أن يتم المأموم التسبيحات) الثلاث (وجب متابعته) وكذا عكسه فيعود.....(قوله وكذا ‌عكسه) وهو أن يرفع المأموم رأسه من الركوع أو السجود قبل أن يتم الإمام التسبيحات ح (قوله فيعود) أي المقتدي لوجوب متابعته لإمامه في إكمال الركوع وكراهة مسابقته له: فلو لم يعد ارتكب كراهة التحريم."

(كتاب الصلاة، ‌‌باب صفة الصلاة، فصل في بيان تأليف الصلاة إلى انتهائها، ج:1، ص:495، ط: سعید)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506102238

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں