بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مقیم امام کا مسافر مقتدی کو خلیفہ بنانے کا حکم


سوال

مقیم امام نے مسافرمقتدی کودورکعات اداکرنے سے پہلے  خلیفہ بنایاتو اس کا کیا حکم ہے ، کیا یہ جائزہے؟

جواب

واضح رہے کہ جب مسافر  مقتدی نے مقیم امام کی اقتدا  کرلی تو  اس مسافر مقتدی پر بھی  مقیم  امام کی اقتدا میں  پوری  نماز  ادا  کرنی    لازم (فرض)  ہوگئی ،  اب اگر ضرورت کے موقع (حدث وغیرہ کی بنا) پر مقیم امام  نے دو رکعت ادا کرنے سے پہلے یا دو رکعت  کے بعد اس کو اپنا خلیفہ( نائب ) مقرر کیا، تو یہ خلیفہ بنانا جائز اور   اس کا نماز  پڑھا نا درست  ہے، اوروہ مقیم ہی کی طرح نماز پوری کرائے گا۔

فتح القدير   میں ہے:

"(وإن ‌اقتدى ‌المسافر بالمقيم في الوقت أتم أربعا) ؛ لأنه يتغير فرضه إلى أربع للتبعية كما يتغير بنية الإقامة لاتصال المغير بالسبب وهو الوقت..(قوله: لاتصال المغير) وهو الاقتداء بالسبب وهو الوقت، وفرض المسافر قابل للتغيير حال قيام الوقت، فإنه لو نوى الإقامة فيه تغير إلى أربع. فبعد قبوله للتغير توقف تحقق التغير على مجرد سبب وقد وجد وهو الاقتداء."

 (كتاب الصلاة، باب صلاة المسافر،  ج:2، ص:38، ط:دار الفكر، لبنان)

مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر میں  ہے:

"(ولو ‌اقتدى ‌المسافر) في الرباعي ولو قبل السلام (بالمقيم في الوقت) ولو قدر التحريمة على الأصح (صح) اقتداؤه.(ويتم) ما شرع فيه أربعا بالتبعية حتى لو أفسدها هو أو إمامه قضى ركعتين فقط (وبعده) أي بعد خروج الوقت (لا يصح) لأن فرض المسافر لا يتغير بعد الوقت لانفصال سببه وهو الوقت كما لا يتغير بعده بنية الإقامة."

 ( كتاب الصلاة، باب صلاة المسافر،  ج:1، ص:163، ط:دار إحياء التراث العربي)

المحيط البرهاني  میں ہے:

"كل ‌من ‌يصلح ‌إماماً للإمام الذي سبقه الحدث في الابتداء يصلح خليفة له، ومن لا يصلح إماماً له في الابتداء لا يصلح خليفة.ولو لم يكن مع الإمام إلا رجل واحد فهو إمام نفسه قدمه المحدث أم لا، لأن التقديم إنما يحتاج إليه للتعيين، والذي مع الإمام المحدث بناء معتبر فاستغنى عن التعيين."

 (‌‌‌‌كتاب الصلاة، الفصل السادس عشر في الاستخلاف، ط:دار الكتب العلمية)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"أن ‌شروط ‌الاستخلاف ثلاثة:الأول استجماع شرائط البناء المارة، الثاني أن يكون قبل مجاوزة الإمام الحد المذكور. الثالث أن يكون الخليفة صالحا للخلافة، وأن حكم الاستخلاف صيرورة الثاني إماما وخروج الأول عن الإمامة وصيرورته في حكم المقتدي بالثاني، وأن الثاني إنما يصير إماما ويخرج الأول عن الإمامة بأحد أمرين: إما بقيام الثاني مقام الأول ينوي صلاة الإمام، أو بخروج الأول عن المسجد؛ حتى لو استخلف رجلا وهو في المسجد بعد ولم يقم الخليفة مقامه فهو على إمامته، حتى لو جاء رجل فاقتدى به صح اقتداؤه، ولو أفسد صلاته فسدت صلاة الجميع، وتمامه في البدائع."

(كتاب الصلوة، باب الاستخلاف، ج:1، ص:599، ط:سعيد)

خیر الفتاویٰ میں ہے:

"سوال:اگر امام کا وضو ٹوٹ جائے تو مسافر مقتدی کو خلیفہ بنا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب:"مسافر مقتدی کو خلیفہ بناسکتا ہے، اور رباعی میں اقتداء کی وجہ سے مسافر مقتدی  کے فرض بھی چار ہوں گے۔"

(کتاب الصلوۃ، باب المسافر، ج:2، ص:673، ط:امدادیہ ملتان)

نظام الفتاویٰ میں ہے:

"سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص مقیم نماز پڑھا رہاہے اس کے مقتدی مسافر ہیں اگر کچھ لوگ مقتدی مقیم ہیں بھی تو وہ سب جاہل ہیں نماز نہیں پڑھا سکتے ہیں امام کو دوسری یا تیسری رکعت میں حدث لاحق ہوا امام نے سلام پھیرکر اس کے پیچھے جو مسافر مقتدی تھا اس کو اپنا خلیفہ بنادیا اب دریافت طلب یہ امر ہے کہ مسافر جو امام ہوگیا ہے وہ کیا کرے؟

جواب:جب مسافر نے مقیم امام کی اقتداء کرلی تو چاروں رکعتیں پوری کرنی اس پر مثل مقیم کے فرض ہوگئیںکما فی البحر ،ج:۲،ص:۱۳۴ ، ولواقتدی المسافر بمقیم فی الوقت صحَّ وأتم لانه یتغیرفرضه الی الاربع للتبعیة کما یتغیّر بنیته الاقامة"الخ اور مثل مقیم کے مدرک ہوگیا پس اگر امام نے حدث کی وجہ سے اس کو خلیفہ بنادیا تو بالکل مدرک کی طرح چار رکعتیں امام کی نماز پوری کرے فقط دو رکعتوں پر سلام نہ پھیرے بلکہ جس موقعہ سے امام نے خلیفہ بنایا ہے وہیں سے امام کی نماز پوری کردےکما یستفهم عن هذہٖ العبارۃ ان شروط استخلاف ثلاثة (الی قوله) الثالث ان یکون الخلیفة صالحاً للخلافة وان حکم الاستخلاف صیرورۃ الثانی اماما وخروج الاوّل عن امامته وصیرورته فی حکم المقتدی بالثانی وان الثانی یصیرإماماً الخ۔" فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب،  ۵؍۲؍۱۳۸۷ھ

(کتاب الصلوۃ، باب المسافر، ج:6، ص:145، ط:زکریا بکڈپو  دیوبند)

فقط والله  أعلم


فتوی نمبر : 144412101501

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں