بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقیم امام کی ابتدا میں مسافر کی نماز کا حکم


سوال

مسافر جب مقیم امام کے پیچھے چار رکعت والی نماز کے لیے آئے اور مقیم امام آخری تشہد میں ہو تو اس کے ساتھ مل گئے اب سلام کے بعد دو پڑھیں گے یا چار رکعت؟اگر چا ر پڑھیں گے تو اس حدیث کا کیا مطلب ہے جس نے رکعت پالی اس نے نما ز پالی۔

جواب

صورت مسئولہ میں وہ مسافر مقتدی جس نے مقیم امام کی اقتدأ کی اگر چہ یہ اقتدا تشہد کے وقت ہو پھر بھی وہ مکمل نماز پڑھے گا۔ کیونکہ مقیم امام کی اقتداء کرنے سے مسافر مقیم اس کے تابع بن گیا ہے۔ رہا مذکورہ حدیث کا مطلب کہ جس نے رکعت پالی اس نے نماز پالی یعنی جماعت کا ثوب پالیا۔


فتوی نمبر : 143101200054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں