بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منتہیٰ نام رکھنا


سوال

بچی کا نا م ’’منتہا ‘‘رکھنا کیساہے؟

جواب

واضح رہےکہ "منتہیٰ" (ھا پر زبر اور یا پر کھڑے زبر کے ساتھ) کا مطلب ہے : ’’آخری حد، انتہا، خاتمہ‘‘ ۔ اور ھا پر زیر اور یا ساکن کے ساتھ منتہی کا معنی ہے: ’’انتہا کو پہنچنے والا‘‘معنی کے اعتبار سے یہ  نام  رکھنا درست  ہے، البتہ  بہتر ہے  کہ صحابیات  رضی اللہ عنہن یا نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر بچیوں کے نام رکھے جائیں۔

تاج العروس میں ہے:

"و أنهى الرجل: انتهى.:وفي الحديث: ذكر سدرة {المنتهى، وهو مفتعل من} النهاية، أي {ينتهى ويبلغ بالوصول إليها فلايتجاوز."

(فصل في النون مع الواو والياء ج:40ص:157،ط:دارالهداية)

فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100687

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں