بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منہ میں نسوار یا گٹکا وغیرہ ہونے کی صورت میں ذکر کرنا


سوال

منہ میں اگر نسوار ہو یا گٹکا پان وغیرہ تو کیا ذکر کر سکتے ہیں؟

جواب

اللہ  تعالیٰ کا  مبارک ذکر کرتے ہوئے  اللہ تعالیٰ کی عظمت ومقام کا استحضار و رعایت رکھتے ہوئےتمام ادب واحترام کے تقاضوں کو ملحوظ رکھنا  یہ ذکر کے آداب میں سے ہے۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں منہ میں نسوار، گٹکا یا پان کی موجودگی میں ذکر کرنا جائز ہے، البتہ بہتر اور افضل صورت   یہ ہے کہ  ذکر سے پہلے   کلی وغیرہ کرکے منہ کو اچھی طرح صاف کرلے، اگر مسواک موجود ہو تو مسواک  بھی کرے، اس کے بعد اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے۔

الأذكار للنووی میں ہے :

"وينبغي أيضا أن يكون ‌فمه ‌نظيفا، فإن كان فيه تغير أزاله بالسواك، وإن كان فيه نجاسة أزالها بالغسل بالماء، فلو ذكر ولم يغسلها فهو مكروه ولا يحرم."

(فصل:في الأمر بالإخلاص(ص12)، ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506101288

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں