بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 ذو القعدة 1446ھ 02 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

منفرد نمازی کی آیتِ سجدہ غیر نمازی اور دوسرے نمازی نے سنی


سوال

اگر کوئی منفرد نماز اتنی اونچی آواز سے پڑھے کہ ساتھ بیٹھا ہوا یا دوسرا نماز پڑھتا ہوا شخص آیتِ سجدہ سنے تو کیا سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟

جواب

اگر کوئی انفرادی نماز پڑھنے والا آیتِ سجدہ تیز آواز سے اس طور پر پڑھے کہ ساتھ والوں کو بھی آوز آئے تو جو نماز کی حالت میں نہیں ہیں، ان پر بھی سجدہ واجب ہے اور جو اپنی الگ نماز پڑھ رہا ہو، اس پر بھی سجدہ تلاوت واجب ہے جو کہ وہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد ادا کرےگا۔

الفتاوى الهندية (1 / 133):
 ولو سمعها من الإمام أجنبي ليس معهم في الصلاة ولم يدخل معهم في الصلاة لزمه السجود، كذا في الجوهرة النيرة، وهو الصحيح، كذا في الهداية.

الفتاوى الهندية (1 / 133):
ولو سمع المصلي من أجنبي يسجد بعد الفراغ ولو سجد في الصلاة لا يجزيه ولا تفسد صلاته، كذا في التهذيب هو الصحيح، كذا في الخلاصة.

 


فتوی نمبر : 144108200277

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں