بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جمادى الاخرى 1446ھ 06 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

مناسخہ دو بطن


سوال

ہمارے والد صاحب کی دوبیویاں تھیں ،ایک بیوی کا انتقال ان کی زندگی میں ہوگیا تھا،جن سے 2 بیٹے اور اور 4  بیٹیاں تھیں اور دوسری بیوی سے ایک بیٹااور ایک بیٹی ہے۔

والد صاحب کا انتقال ہوگیا،والد صاحب کے ورثاء میں کل 3 بیٹے اور 5 بیٹیاں اور ایک بیوہ تھی۔

پھر ایک بیٹے(پہلی بیوی سے ) کا انتقال ہوگیا،جو غیر شادی شدہ تھا۔

والد صاحب نے ترکہ میں تین مکان اور ایک گاڑی چھوڑی ہے،جن کی کل مالیت تقریبا 36000000  روپے بنتی ہے،وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟

جواب

صورت مسئولہ میں سائل کے والد  مرحوم کے ترکہ کی تقسیم  کا شرعی طریقہ کار یہ ہے کہ سب سے پہلے مرحوم کے حقوقِ متقدمہ ( تجہیز و تکفین) کے اخراجات نکالے جائیں گے، پھر  اگر مرحوم کے ذمہ کوئی قرض ہو،  تو کل ترکہ سے  اس کی ادائیگی کے بعد اگرمرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہوتو بقیہ ترکہ کے  ایک تہائی حصہ میں نافذکرکے باقی کل ترکہ منقولہ و غیر منقولہ میں سے مرحوم کی بیوہ کو 33 حصے،پہلی بیوی سے موجود بیٹے کو 56 حصے،پہلی بیوی سے  موجود ہر بیٹی کو 28 حصے،دوسری بیوی سے موجود بیٹے کو 42حصے،دوسری بیوی سے موجود بیٹی کو 21 حصے ملیں گے۔

صورتِ تقسیم یہ ہے:

میت(مرحوم والد):8 / 88 / 264

بیوہ بیٹابیٹا بیٹابیٹیبیٹیبیٹیبیٹیبیٹی
17
1114141477777
33فوت42422121212121

میت(مرحوم بیٹا):6(3)۔مافی الید:14(7)

بھائیبہنبہنبہنبہن
21111
147777

یعنی 100 روپے میں  سے مرحوم کی بیوہ کو 12.50 روپے  پہلی بیوی سے موجود بیٹے کو21.212 روپے،پہلی بیوی سے  موجود ہر بیٹی کو 10.606 روپے،دوسری بیوی سے موجود بیٹے کو 15.909روپے،دوسری بیوی سے موجود بیٹی کو 7.954 روپے ملیں گے۔

36000000 روپے  میں سے بیوہ کو 4500000 روپے،  پہلی بیوی سے موجود بیٹے کو7636363.64روپے،پہلی بیوی سے  موجود ہر بیٹی کو 3818181.82 روپے،دوسری بیوی سے موجود بیٹے کو 5727272.73روپے،دوسری بیوی سے موجود بیٹی کو 2863636.36  روپے ملیں گے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144601101867

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں