بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ممتحن کا امتحان میں شرکت کرنے والے کی دعوت قبول کرنا / الیکشن انتظامیہ کا الیکشن میں شریک ہونے والے کی دعوت قبول کرنا


سوال

1 : ممتحن کا امتحان دینے والوں میں سے کسی کی دعوت قبول کرنا جائز ہے؟ جب کہ اس کے ساتھ امتحان میں ناجائز رعایت کا ارادہ نہ ہو۔

2 : الیکشن کی انتظامیہ کے کسی فرد کا الیکشن میں کھڑے ہونے والے کی دعوت قبول کرنا جائز ہے؟ جب کہ اس کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا ارادہ نہ ہو۔

جواب

واضح رہے کہ اگر  ایک شخص کسی منصب پر فائز ہوجائے اور اس منصب پر فائز ہونے سے پہلے کسی کے ساتھ دعوت قبول کرنے کا تعلق  نہیں تھا، تو  ایسے شخص کو تہمت سے بچتے ہوئے ایسے لوگوں  کی دعوت قبول نہیں کرنی چاہیے۔

1 : ممتحن کو چاہیے کہ ایسے امتحان دینے والے کی دعوت قبول نہ کرے  جس  کی دعوت ممتحن بننے سے پہلے کبھی قبول نہ کی ہو؛ تاکہ تہمت سے بچا رہے۔

2 : الیکشن کی انتظامیہ کے ہر فرد کو چاہیے کہ ایسے الیکشن میں حصہ لینے والے کی دعوت قبول نہ کرے  جس کی دعوت انتظامیہ کا حصہ بننے سے پہلے کبھی قبول نہ کی ہو؛ تاکہ تہمت سے بچا رہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5 / 374):

"و لايجيب دعوة خصم وغير معتاد ولو عامة للتهمة."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144202200569

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں