بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد عارز نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

محمد عارز  نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

محمد عارز نام رکھنا درست نہیں؛ کیوں کہ "عارز "  کا معنی ہے:  ڈانٹنے والا، ملامت  کرنے  والا۔  اس  لیے یا تو صرف محمد  نام رکھیں، یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی کے نام پر بچے نام کا رکھیں، یا کوئی اچھے  معنیٰ والا  اسلامی  نام رکھے۔ نام کے انتخاب کے  لیے آپ جامعہ کے ویب سائٹ پر موجود اسلامی ناموں کے سیکشن  سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

"[العارز]: العاتب واللائم".

(شمس العلوم: الـأسماء،  فاعِل، حرف زا (7/ 4467)، ط. دار الفكر المعاصر (بيروت - لبنان)، دار الفكر (دمشق - سورية)، الطبعة الأولى: 1420 هـ = 1999 م)

لسان العرب میں ہے:

"والعارز: العاتب".

(لسان العرب:  مادة عرز (5/ 373)، ط. دار صادر، بيروت، الطبعة الأولى)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144406100403

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں