بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ملزم کے خلاف گواہ ہوں تو ملزم کا قرآن پر ہاتھ رکھ کر انکار کرنے کی حیثیت


سوال

قرآن پر  ہاتھ  رکھ کر کوئی بات کہنے کی شریعت میں کیا حیثیت ہے؟ اگر کوئی ملزم قرآن پر  ہاتھ  رکھ کر اپنے جرم کا انکار کرے اور دوسری طرف گواہ اس ملزم کے جرم کی گواہی دے تو کس کی بات کا اعتبار کیا جائے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر کسی ملزم کے جرم کے خلاف شرعی بینہ بصورتِ گواہ  ہوں تو گواہوں کی گواہی کا اعتبار ہوگا۔ باقی یہ بات کہ کتنے گواہ ضروری ہیں ؟ تو یہ اس وضاحت پر موقوف ہے کہ کس نوعیت کا جرم ثابت کیا جارہا ہے۔

النتف في الفتاوى للسغدي (2 / 786):

"البينة على المدعي، قال النبي صلى الله عليه وسلم: لو ترك الناس على دعواهم لاهلك بعضهم بعضًا ولكن البينة على المدعي واليمين على من أنكر."

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201460

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں