بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

معلق طلاق کاحکم


سوال

اگر شوہر نے کہا ہو کہ تم نے فلاں کام کیا تو مجھ پر ایک بار نہیں، دو بار نہیں، تین بار طلاق ہو ، فارغ ہو میری طرف سے ،اگرشرط کے مطابق  وہ کام ہو جائے جس میں تین طلاق کابیوی سےذکر کیا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر بیوی نے وہ کام کیا ہو جس کے بارے میں شوہر نے کہا کہ " تم نے فلاں کام کیا تو مجھ پر ایک بار نہیں ،دو بار نہیں، تین بار طلاق ہو ، فارغ ہو میری طرف سے" تو اس صورت میں شرط پائی جانے کے بعد بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں گی اور بیوی حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوجائے گی ، اس کے بعد دوبارہ نکاح کرنا یا رجوع کرنا جائز نہ ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق."

(کتاب الطلاق،الباب الرابع فی الطلاق بالشرط420/1،ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144410100320

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں