بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ملکی قانون جو شریعت کے متصادم نہ ہوں ان کی پاسداری لازم ہے


سوال

غیر قانونی طریقے سے دبئی آیا ہوا بندہ قانونی طریقے سے کیا اپنے ملک واپس جا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں ملکی اور بین الاقوامی قوانین اگر شریعت کے متصادم نہ ہوں تو ان کی پاسداری ریاست کے باسیوں پر لازم ہے، عمل نہ کرنے کی صورت میں پریشانی کا سامناہو سکتا ہے۔ تاہم اگر کوئی شخص غیر قانونی طریقے پر دوسرے ملک  چلا گیا تھا اور اب  قانونی طریقہ سے واپس آنا چاہتا ہے توآ سکتا ہے، قانونی طریقہ سے آنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144401100331

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں