بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ملحد اور زندیق میں فرق


سوال

ملحد اور زندیق میں کیا فرق ہے؟

جواب

زندیق: وہ شخص جو زبان سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا اعتراف کرے اور اسلامی شعار کا اظہار کرے  لیکن باطن میں ایسے عقاعد کا قائل ہو  جو بالاتفاق کفر ہوں۔ زندیق اپنےکفر کی تمویہ کرتا ہے یعنی اس پر پردہ ڈالتا ہے  اور اپنے غلط عقیدہ کی ترویج کرتا ہے اور غلط عقیدہ کو صحیح صورت میں دکھاتا ہے۔

ملحد:الحاد کے لغوی معنی ایک طرف مائل ہونے کے ہیں ۔قرآن و حدیث کی اصطلاح میں آیات قرآنی سے عدول و انحراف کو الحاد کہتے ہیں ۔ لغوی معنی کے اعتبار سے تو یہ عام ہے صراحۃ ًکھلے طور پر انکار و انحراف کرے یا تاویلات فاسدہ کے بہانہ سے انحراف کرے لیکن عام طور سے الحاد ایسے انحراف کو کہتے ہیں کہ ظاہر میں تو قرآن اور اس کی آیات پر ایمان و تصدیق کا دعوی کرے مگر ان کے معانی اپنی طرف سے ایسے گھڑے جو قرآن  وسنت کی نصوص اور جمہور امت کے خلاف ہوں اور جس سے قرآن کا مقصد ہی الٹ جائے۔(ماخوز از معارف القرآن ج نمبر ۷ ص نمبر ۶۵۸، دار الاشاعت)

خلاصہ یہ ہوا کہ ملحد اور زندیق دونوں ہم معنی ہیں یعنی ایسے کافر جو ظاہر میں اسلام کا دعوی کرے اور حقیقت میں اس کے احکام کی تعمیل سے انحراف کا یہ بہانہ بنائے کہ قرآن کے معانی ہی ایسے گھڑے جو خلاف نصوص و خلاف اجماع امت ہوں۔۔(ماخوز از معارف القرآن ج نمبر ۷ ص نمبر ۶۵۸، دار الاشاعت)

اکفار الملحدین میں ہے:

"و ان كان مع اعترافه بنبوته النبي صلي الله عليه وسلم  و اظهاره شعائر الاسلام يبطن عقائد هي كفر بالاتفاق خص باسم الزنديق و هو في الاصل منسوب الي الزند .....فان الزنديق يموه كفره و يروج عقيدته الفاسدة و يخرجها في الصورة الصحيحة و هذا معني ابطان الكفر الخ."

(ص نمبر ۳۵،دار النشائر الاسلامیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101571

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں