بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ملازمت کے حصول کے وظیفہ


سوال

میں پچھلے دو سال سے بے روزگار ہوں،  تقریباً تمام انٹرویوز دیئے ہیں اور دعائیں بھی پڑھتا ہوں لیکن اچھی نوکری نہیں ملی تو براہ کرم مجھے قرآنی وظیفہ بتائیں؟

جواب

 آپ   پانچ وقت نماز  کا اہتمام کریں، کثرت سے استغفار کریں، اور فرض نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے خوب دعا کریں، نیز درج ذیل وظائف میں سے کسی بھی وظیفہ کا اہتمام کریں:

۱-   فرض نمازوں كي پابندی کے  ساتھ فجر  کی نماز کے بعد ستر مرتبہ مندرجہ ذیل آیت پڑھیں:

" اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ."( الشورٰي، رقم الآیۃ:19)

۲-    ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".

۳-  ہر مشکل اور پریشانی کے حل کے لیے مندرجہ ذیل تسبیح صبح اورشام سات سات مرتبہ پڑھیں ۔

’’حَسْبِىَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ‘‘. (سورۃ التوبة: 119)

حدیث شریف میں ہے جوآدمی صبح اورشام سات سات مرتبہ یہ دعا پڑھے گااللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلات کو حل فرمائیں گے۔

سنن أبي داودمیں ہے:

"عن أبي الدرداء، قال: من قال إذا أصبح وإذا أمسى: حسبي الله، لا إله إلا هو عليه توكلت، وهو رب العرش العظيم، سبع مرات، كفاه الله ما همه، صادقا كان بها أو كاذبا."

(سنن أبي داود،7/ 415 ،ت: الأرنؤوط،ط:دارالرسالۃ)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144505100177

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں