بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ملازم کا واپڈا کے کیبل بغیر اجازت اٹھا لانا


سوال

اگر کوئی واپڈا میں کام کر رہا ہو اور واپڈا سے کچھ چیزیں گھر لے آئے، مثلا کیبل وغیرہ اور ان چیزوں میں کچھ باقی ہوں اور کچھ نہ ہوں تو ان دونوں مسئلوں کا کیا حکم ہے؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں مذکورہ ملازم  پر اپنے اس عمل سے فوری طور پر توبہ کرنا لازم ہے، اور تکمیل توبہ کے لیے یہ ضروری ہوگا کہ سرکاری املاک میں سے جو اشیاء خلافِ ضابطہ اٹھائی ہیں، ان میں سے جو موجود ہوں وہ فوراً واپس کردے، اور جو ختم  ہوچکی ہوں ان کی قیمت کسی بھی طرح مذکورہ ادارہ میں جمع کرادے، بصورتِ  دیگراس کا یہ عمل آخرت کی پکڑ کا باعث ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں