میں روزانہ ڈیوٹی پر جاتا ہوں، میرا دفتر تقریباً 100کلومیٹر دور ہے، کیا میں جمعہ کی نماز باجماعت ادا کروں گا یا نہیں؟
صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کی ملازمت کی جگہ 100 کلومیٹر دور ہے لیکن وہ آپ کے شہر کی حدود کے اندر ہی ہے تو آپ مسافر نہیں ہوں گے اور آپ پر جمعہ کی نماز ادا کرنا واجب ہوگا، اور اگر ملازمت کی جگہ آپ کے علاقے سے باہر سو کلو میٹر کے فاصلے پر ہو تو آپ اگرچہ مسافر ہوں گے، لیکن پھر بھی آپ کے لیے باجماعت جمعہ کی نماز پڑھنا افضل ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"الظهر لهم رخصة فدل على أنّ الجمعة عزيمة وهي أفضل ..." الخ (٢/ ١٥٥)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207200783
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن