بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ملازمت کی مختلف صورتیں اور ملازمین کے حقوق


سوال

ہمیں اپنی کمپنی میں اپنے ورکرز کوپرمیننٹ کرنے کے متعلق مسائل کے جواب درکار ہیں:1۔ ہمارے یہاں تین قسم کے لوگ ہیں 1۔ پرمیننٹ 2۔ ٹیمپرری اور 3۔ ڈیلی ویجز معلوم یہ کرنا ہے کہ بہت سے کام کرنے والے پرانے ہوگئے ہیں مگر وہ اب تک پرمیننٹ نہیں ہوئے جبکہ حکومت کی طرف سے ایک خاص میعاد کے اندر اندر پرمیننٹ کردینا لازمی ہےچنانچہ اب کیا حکم ہے اس بارے میں کہ ہم نے ورکرز کو اب تک پرمیننٹ نہیں کیا تو فورا پرمیننٹ کرنا چاہئے2۔ دوسرا یہ کہ کیا ان کو بھی پچھلے تمام عرصے کی مراعات بھی دینی ہونگیں اگرچہ ان سے ہمارا کوئی معاہدہ نہیں طے پایا تھا3۔ اور اگر ان سے نیا کنٹریکٹ کر لیا جائے تو کیا ٹھیک ہے4۔ ڈیلی ویجز والے وہ حضرات ہیں جنکو روزانہ کی بنیاد پر مزدوری اسی مہینے کے آخر میں دی جاتی ہے تو کیا ان کےلئے بھی یہی قانون ہوگا۔

جواب

1: مذکورہ کمپنی کا اپنے ملازمین کے ساتھ انہیں پرمنٹ کرنے کامعاہدہ نہیں ہوا ہے اس لیے مذکورہ ملازمین کو پرمنٹ کرنا کمپنی پرلازم نہیں ہے۔ البتہ کمپنی اورحکومت کےمابین جومعاہدہ ہواہے اس میں مخصوص مدت کے بعد ملازمین کوپرمنٹ کرنے کی شرط بھی ہے تواس معاہدے کی حیثیت الگ ہے کمپنی کے لیے اس حکومتی معاہدے کی پابندی لازم ہے۔۔2:مذکورہ صورت میں ملازمین کو پچھلے عرصے کی مراعات لینے کاحق نہیں ہوگا۔۔3:مذکورہ صورت میں نیا کنٹریکٹ کیاجاسکتاہے۔۔4: ڈیلی ویجز والے ملازمین سے جن شرائط کے مطابق معاہدہ ہو وہی ان کاحق ہوگا۔ اوراگرکوئی شرائط طے نہیں کیگئیں، توحکومت کی جانب سے ان کے لیے جوضوابط ہیں یا بصورت دیگر جوعرف میں رائج ہیں ان کا لحاظ رکھاجائےگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143509200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں