بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الثانی 1446ھ 10 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ملازمت کے ساتھ کاروبار کرنا / استخارہ کا طریقہ


سوال

میں سرکاری ملازمت کرتا ہوں،  مگر تنخواہ کم ہونے کی وجہ سے روزمرہ معاملات میں تنگی کا سامنا ہوتا ہے۔ کوئی کاروبار کرنا چاہتا ہوں، مثلاً  گارمنٹس وغیرہ کا یا کوئی اور،  نیک مشورہ  و استخارہ کا طریقہ بھی بتا دیں!

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ملازمت کے اپنے اوقات کے علاوہ باقی اوقات میں آپ کوئی بھی جائز کاروبار کرسکتے ہیں، البتہ ملازمت کے اوقات میں کوئی کاروباری مصروفیت رکھنے کی شرعًا اجازت نہ ہوگی،  جو بھی جائز کاروبار کرنا چاہتے ہوں، اس کے حوالے  سے  اہلِ تجربہ سے مشورہ بھی کیجیے، اور استخارہ بھی ،   استخارہ کے مسنون طریقے کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ  دیکھیے:

استخارہ کا مسنون طریقہ

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200096

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں