بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ملاحم نام رکھنا


سوال

کیا بچہ کا نام ملاحم رکھا جا سکتا ہے۔جیسے رسول الملاحم یا محمد ملاحم احمد؟

جواب

"مُلَاحَم"  میم کے پیش اور حاء کے زبر  کے ساتھ اس کا معنی ہے:مضبوط بٹی ہوئی رسی۔

"مَلَاحِم"  میم کے زبر اور حاء کے زیر کے ساتھ اس کا معنی ہے: جنگیں، خون ریزیاں، میدانِ جنگ۔ (القاموس الوحید، ص:1461، ط:ادارۃ الاسلامیات)

بصورت مسئولہ پہلے تلفظ اور معنی کے اعتبار سے   "ملاحم"  (مُلَاحَم) نام رکھنے کی گنجائش ہے اور دوسرے تلفظ (مَلَاحِم)اور معنی کے اعتبار سے مذکورہ نام نامناسب معنی کی وجہ سےرکھنا درست نہیں ہے،اسی طرح رسول الملاحم نام رکھنا بھی درست نہیں ؛کیونکہ اس کا معنی ہے جنگوں والے رسول اور یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت ہے ، تاہم جدت کی طرف مائل ہوئے بغیر مذکورہ نام کے علاوہ کوئی مناسب معنی والا نام انبیا ء علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی کے نام پر نام رکھنا   بہتر اور باعثِ برکت ہوگا۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100462

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں