بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الثانی 1446ھ 10 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ملاحم نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

بچی کا "مَلَاحم" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"مُلَاحَم"  میم کے پیش اور حاء کے زبر  کے ساتھ اس کا معنی ہے:مضبوط بٹی ہوئی رسی۔

"مَلَاحِم"  میم کے زبر اور حاء کے زیر کے ساتھ اس کا معنی ہے: جنگیں، خون ریزیاں، میدانِ جنگ۔ (القاموس الوحید، ص:1461، ط:ادارۃ الاسلامیات)

بصورت مسئولہ پہلے تلفظ اور معنی کے اعتبار سے بچی کا نام "ملاحم"  (مُلَاحَم)رکھنے کی گنجائش ہے اور دوسرے تلفظ (مَلَاحِم)اور معنی کے اعتبار سے مذکورہ نام نامناسب معنی کی وجہ سےرکھنا درست نہیں ہے، تاہم جدت کی طرف مائل ہوئے بغیر مذکورہ نام کے علاوہ کوئی مناسب معنی والا نام یا صحابیات رضی اللہ عنہن اور صالحات کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کیا جائے تو بہتر اور باعثِ برکت ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144204201166

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں